Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ہمہ موسمی شاہرا ئوں کا خواب کب شرمندہ تعبیر ہوگا؟

Mir Ajaz
Last updated: May 8, 2025 10:27 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

شاہراہیں ترقی کی گزر گاہیں ہوتی ہیں۔بہتر سڑک روابط کا مطلب بلکہ معیشت ہے اور سڑک رابطوں کی خستہ حالی کا مطلب خستہ حالی معیشت ہے ۔ حکومتوں کی کوشش رہتی ہے کہ اپنی ساری آبادی کو قابل انحصار اور ہمہ موسمی سڑکوں کے ساتھ جوڑ کر زمینی سطح تک ترقی و خوشحالی پہنچائی جائے لیکن جموںوکشمیر یونین ٹریٹری میں یہ خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہیں ہوپارہا ہے کیونکہ یہاں کی بنیادی اور اہم ترین شاہرائیں آج کے وقت میں قابل انحصار نہیں ہیں۔جموں سرینگر قومی شاہراہ کی بات کریں یا سرینگر لداخ قومی شاہراہ کی ،دونوں قابل انحصار نہیں ہیں۔اسی طرح کشمیر کو جموں صوبہ کے پیر پنچال خطہ سے ملانے والی مغل شاہراہ اور کشمیر کو صوبہ جموں کے چناب خطہ سے ملانے والی کپرن دیسہ ڈوڈہ شاہراہ اور کوکرناک سنتھن کشتواڑ شاہراہ بھی چھ ماہ بند ہی رہتی ہیں۔دیکھا جائے تو یہ سبھی شاہراہیں اب پسیاں اوربرفانی تودے گرآنے کی وجہ سے بند رہنے اور اور صبر آزما ٹریفک جاموں کیلئے مشہور ہوچکی ہیں۔ان میں سے کوئی بھی شاہراہ سرمائی مہینوں میں قابل انحصار نہیں ہے ۔گوکہ کسی حد تک سرینگر جموں قومی شاہراہ ہمہ موسمی رہتی ہے تاہم اب سال کے بارہ مہینہ اس شاہراہ کا آئے روز بند ہوجانا معمول بن چکا ہے۔اب حالت یہ ہے کہ جموں سرینگر قومی شاہراہ سمیت ان سبھی شاہرائوں پر آئے روز کے حادثات اور پسیاں و برفانی تودے گرآنے کی وجہ سے لوگ ان شاہرائوںپر سفر کرنے سے بھی کترارہے ہیں۔سوال پیدا ہوتا ہے کہ کب تک لوگ ان شاہرائوں پر خوفناک سفر کی کہانیاں دہراتے رہیں گے ؟ کب تک لوگ ہمہ موسمی اور قابل انحصار شاہرائوں کیلئے ترستے رہیں گے ؟ آج کے اس ترقی یافتہ میں ہم کھلی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ اس سے بھی دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں محفوظ شاہراہیں موجود ہیں جو نہ صرف ہمہ موسمی ہیں بلکہ ان پر سفر بھی حادثات سے محفوظ رہتا ہے۔اس حقیقت سے کون انکار کرسکتا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے انسان کو ایسی مشینیں اور طریقے مہیا رکھے ہیں جن سے پہاڑی علاقوں میں شاہرائوں کی تعمیر انتہائی آسان ہی نہیں بن چکی ہے بلکہ اب ایسی شاہرائوں کو زمین کے کٹائو کے نتیجہ میں پسیوں اور برف باری کے نتیجہ میں برفانی تودوں سے بچانے کا ایک فول پروف نظام بھی موجود ہے اور ایسی پہاڑی شاہرائوں کے خطرناک حصوں میں ٹنلوںکی تعمیر کرکے سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جاتا ہے لیکن نہ جانے کیوں ہمارے یہاں ایسی شاہرائو ں کی حالت بدلنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ایسا بھی نہیں ہے کہ ہمارے یہاں ایسی ٹیکنالوجی میسر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی شاہرائوں کی حالت کیوں نہیں بدل رہی ہے ،یہ ایک ایسا سوال ہے جو پور ے حکومتی نظام کی اہلیت پر ہی سوالیہ نشان لگا دیتا ہے۔اب برسہا برس سے سرینگر جموں قومی شاہراہ کی توسیع کا کام جاری ہے لیکن اس توسیعی منصوبہ کا یہ عالم ہے کہ جموں سے ادہم پور کا حصہ کب کا مکمل ہوچکا تاہم ادہم پور سے بانہال کا حصہ ابھی تقریباً ویسے کا ویسا ہی پڑا ہوا ہے اور جس رفتار سے تعمیری کام چل رہا ہے ،اس کو دیکھتے ہوئے اس کی تکمیل میں ابھی برسہا برس لگ سکتے ہیں۔اسی طرح یہ بات بھی سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیوں ارباب بست و کشاد جموںصوبہ کے چناب اور پیر پنچال خطوں کو کشمیر سے ہمہ موسمی اور ہمہ وقت سڑک روابط فراہم کرنے کیلئے کشتواڑ سنتھن،ڈوڈہ دیسہ کپرن ،مغل شاہراہ ،لورن سائوجیاں آریزال ،ریاسی کولگام شاہرائوں پر ٹنلوں کی تعمیر سے منکر ہے ۔علاو ہ ازیں کیوں کیرن ،مژھل اور کرناہ کے علاوہ گریز کو کشمیر سے سال بھر جوڑے رکھنے کیلئے ان سڑکوں پر ٹنلیں تعمیر کیوں نہیں ہورہی ہیں؟ ۔سرینگر لیہہ شاہراہ کو ہمہ موسمی بنانے کیلئے جہاں سونہ مرگ کے نزدیک زیڈ موڈ ٹنل پر تعمیر ی کام جاری ہے وہیں زوجیلا ٹنل کا تعمیر ی کام بھی امسال شروع کیاگیا ہے اور ایسے میںا مید پیدا ہوگئی ہے کہ کچھ سال بعد یہ شاہراہ ہمہ موسمی بن جائے گی تاہم خود جموںوکشمیر یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں کو ایک دوسرے سے سال بھر جوڑے رکھنے کیلئے کیوں ٹنلوں کی تعمیر میں حکومت دلچسپی نہیں لے رہی ہے ،چہ معنی دارد ہے ۔ کب تک ہم کہتے رہیں کہ سرینگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنلوںکی تعمیر فوری طور مکمل کرنے کے علاوہ اس شاہراہ پر مزید ٹنلیں تعمیر کی جائیں تاکہ اس شاہراہ پر محفوظ اور آرام دہ سفر یقینی بن سکے ۔اسی طرح کب تک لوگ صدائیں دیتے رہیں کہ جموںوکشمیر کے پہاڑی خطوں کو ہمہ موسمی سڑک رابطوں سے جوڑنے کیلئے ٹنلیں بنائی جائیں۔کہیں ایسا تو نہیں کہ یہ سب صدا بہ صحرا ثابت ہورہا ہے ۔اگر ایسا نہیں ہے تو اب بس بھی کریں! ٹنلیں بنائیں،سڑک روابط بڑھائیں اور جس ترقی و خوشحالی کی آپ باتیں کررہے ہیں ،اس کو حقیقت کا روپ دیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشمیر محفوظ،ملک کی عوام بے فکر ہوکر وادی کشمیر کا رُخ کرے: سول ایوی ایشن وزیر
تازہ ترین
دہلی ہائی کورٹ نے رُکن پارلیمان انجینئر رشید کی ضمانتی درخواست پر این آئی اے کو نوٹس جاری کیا
تازہ ترین
فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ، ’آپریشن سندور‘کے دوران جوانوں کے رول کو سراہا
تازہ ترین
ترال تصادم: جائے وقوعہ کے قریب 3 لاشیں موجود:آئی جی کشمیر
تازہ ترین

Related

اداریہ

! نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے دیں

May 14, 2025
اداریہ

! صحت و صفائی اور ماحولیات

May 13, 2025
اداریہ

! فضائی آلودگی کا تدارک ناگزیر

May 13, 2025
اداریہ

جنگ بندی باعث اطمینان

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?