Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینصفحہ اول

سرحدی کشیدگی: پونچھ میں 12 شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل

KU Admin
Last updated: May 7, 2025 5:19 pm
KU Admin
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پاکستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی شدید شیلنگ کے نتیجے میں بدھ کو جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کم از کم 12 عام شہری ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق، سب سے زیادہ تباہی پونچھ ضلع میں دیکھی گئی جہاں تمام ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ متعدد دیہات میں گھروں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حکام نے بتایا کہ یہ شیلنگ ہندوستانی افواج کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب “آپریشن سندور” کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیرقبضہ کشمیر میں واقع دہشت گرد تنظیموں کے نو ٹھکانوں پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد شروع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ پونچھ کے بالاکوٹ، مینڈھر، کرشنا گھاٹی، گلپور اور کرنی علاقوں میں شیلنگ سب سے زیادہ شدید رہی۔ حکام کے مطابق، پونچھ بس اسٹینڈ تک کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور متاثرہ افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مہلوکین کی شناخت بلوندر کور عرف روبی، محمد زین خان ، زویا خان ، محمد اکرم ، امرک سنگھ ، محمد اقبال ، رنجیت سنگھ ، شکیلہ بی ، امرجیت سنگھ ، مریم خاتون ، وہان بھارگو اور محمد رفعی کے بطور کی گئی ہے۔ادھر بارہمولہ کے اُوڑی سیکٹر میں بھی گولہ باری سے دس افراد زخمی ہوئے، جن میں پانچ بچے شامل ہیں۔ راجوری میں تین افراد زخمی ہوئے، جبکہ کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں گولہ لگنے سے کئی رہائشی مکانات میں آگ لگ گئی۔
ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار کے مطابق، جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھے گئے ہیں۔
فوج کے شعبہ اطلاعات نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ بھمبر گلی پونچھ اور راجوری میں پاکستانی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آرٹلری فائرنگ کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔
دریں اثنا پاکستانی افواج کی تازہ شیلنگ کے بعد جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں شہری اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پونچھ، راجوری، اور اوڑی کے متاثرہ علاقوں میں لوگ زیر زمین بنکروں، اسکولوں، پنچایت گھروں اور دیگر سرکاری عمارات میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں، جبکہ کئی خاندان رات کے وقت کھلے میدانوں میں قیام کرنے پر مجبور ہیں۔
حکام کے مطابق، پونچھ کے بالاکوٹ، کرنی، مینڈھر، گلپور، اور کرشنا گھاٹی علاقوں میں پاکستانی شیلنگ نے شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ درجنوں مکانات، گاڑیاں اور دیگر املاک تباہ ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ نے ان علاقوں سے لوگوں کو نکال کر قریبی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔متاثرین کو ابتدائی طور پر سرکاری اسکولوں اور پنچایت گھروں میں رکھا جا رہا ہے جہاں بنیادی طبی سہولیات، خوراک، پینے کا پانی اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، جن لوگوں نے اپنے گھر چھوڑے ہیں، ان میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔ مرد حضرات اپنے علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے رُکے ہوئے ہیں۔ تاہم، شیلنگ کی شدت اور تواتر کے باعث مرد بھی محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ متاثرہ دیہات سے نقل مکانی کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔’ہم نے ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کیے ہیں، جہاں لوگوں کی شکایات سننے اور امداد فراہم کرنے کے لیے ٹیمیں چوبیس گھنٹے موجود ہیں۔‘
دوسری جانب، فوج نے سرحدی دیہات میں پہلے سے بنائے گئے زیر زمین بنکروں کی حفاظت سخت کر دی ہے اور مقامی لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی خطرے کی صورت میں بنکروں میں پناہ لیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق: پولیس
تازہ ترین
صدرِ جمہوریہ نے لداخ ایل جی کو ’گروپ اے‘سول سروس عہدوں پرتقرری کا اختیار دیا چیف سیکرٹری اور ڈی جی پی کی تقرری کے لیے مرکزی حکومت کی منظوری بدستور لازمی
تازہ ترین
پونچھ ضلع جیل میں جھگڑے میں  قیدی زخمی
پیر پنچال
جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش: حیدرآباد متاثرہ کو 62 لاکھ روپے واپس: پولیس

July 9, 2025
تازہ ترین

انڈیگو پرواز کا پرندے سے ٹکراؤ، انجن میں خرابی کے باعث پٹنہ میں ہنگامی لینڈنگ

July 9, 2025
تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں روپیے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 9, 2025
تازہ ترینکشمیر

ہسپتالوں میں طبی عملے کی کمی سنگین مسئلہ، راتوں رات حل نہیں ہو سکتا : سکینہ ایتو

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?