عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے بدھ کو کہا کہ پہلگام پر ہندوستان کا پیغام ہے کہ اسے چھیڑا گیا تو ایسا کرنے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔
نڈا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسٹر نڈا نے کہا، “پہلگام پر ہندوستان کا پیغام – چھیڑوگے تو چھوڑیں گے نہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے – ہندوستان کی روح پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان دہشت گردی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے قابل اور پرعزم ہے۔ ہم دہشت گردی کی لعنت کو ختم کر دیں گے۔ آپریشن سندور۔
پہلگام پر ہندوستان کا پیغام – چھیڑوگے تو چھوڑیں گے نہیں: نڈا
