عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/ہندوستان نے سری نگر کے فضائی اڈے پر پاکستانی فضائیہ کے حملے کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس پر کوئی توجہ نہ دیں۔اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان حامی کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایسی ویڈیوز وائرل کر رہے ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے سری نگر میں ایئر فورس بیس پر حملہ کیا ہے۔
پی آئی بی نے کہا ہے کہ یہ ویڈیوز پرانی ہیں اور ان کا ہندوستان سے تعلق نہیں ہے۔ حکومت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں۔پی آئی بی نے ہندوستانی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر پاکستان کے حملے سے متعلق سوشل میڈیا کے دعوؤں کو بھی جھوٹا قرار دیا ہے۔
سری نگر ایئربیس پر حملے کی ویڈیوز فرضی : حکومت
