عشرت حسین بٹ
منڈی// منگل کو ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ جل شکتی میں بطور ملازم کام کر رہا ایک شخص منڈی کے سیکلو علاقہ میں پہاڑی سے لڑھک کر لقمہ اجل بن گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متوفی سیکلو کی پہاڑی پر پائپ لائن ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا جس کے بعد وہ پہاڑی سے لڑھک کر سڑک پر آ گر بعد ازاں مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے اْسے علاج کے لئے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس موقع پر متوفی کی نعش کو ضروری قانونی لوازمات کے بعد آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کو سونپ دیا گیا اور اسے اس کے آبائی علاقہ میں پرْنم آنکھوں سے سپرد لحد کیا گیا متوفی کی شناخت محمد بشیر ولد علی محمد سکنہ بانڈی کماخان تحصیل منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے پولیس تھانہ منڈی میں کا درج کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔