رمیش کیسر
سندر بنی//تحصیل چوکی چورا کے گاؤں را سلیوٹ سے تعلق رکھنے والا ایک 25 سالہ نوجوان اس وقت جاں بحق ہو گیا جب اس کی موٹر سائیکل کی ٹکر ایک تیز رفتار سکارپیو گاڑی سے ہو گئی۔ حادثہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق، متوفی کی شناخت راہل شرما ولد اجیت کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو موٹر سائیکل نمبر JK11B-2033 پر سوار ہو کر جموں کی طرف جا رہا تھا۔ اسی دوران مخالف سمت سے آ رہی سکارپیو گاڑی (نمبر JK02S-9876) نے زور دار ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں راہل شرما موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سندر بنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ لاش کو تحویل میں لے کر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری ضابطے مکمل کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے سکارپیو ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حادثے میں ملوث دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔