عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پونچھ سڑک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کی بہترین طبی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے فوری ہدایات دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پونچھ کے غنی مینڈھر میں منگل کے روز ایک بھیانک سڑک حادثے میں کم سے کم 2 مسافر جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا مینڈھر میں ہونے والے المناک بس حادثے پر گہرا دکھ ہوا جس میں تین قیمتی جانوں کا زیاں ہوا ہے اور 45 سے زیادہ زخمی ہوئے۔انہوں نے کہامیں غم کی اس گھڑی میں سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں اور تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بہترین طبی دیکھ بھال اور مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے لیے فوری ہدایات جاری کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا وزیر جاوید رانا سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کا دورہ کریں اور ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں۔
عمرعبداللہ کا پونچھ سڑک حادثے پر اظہار افسوس، متاثرین کی فوری مدد کے لئے ہدایات دیں
