عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کا موثر جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے کہاپاکستان سے آئے دہشت گردوں نے یہاں 26 لوگوں کی جانیں لیں۔
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہایہ دہشت گردانہ اور بز دلانہ حملہ ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے بہت کم ہے۔ان کا کہنا تھاہم نے دیکھا کہ پاکستان سے آئے دہشت گردوں نے یہاں 26 لوگوں کی جانیں لیں، سب سے انسانیت سوز بات یہ ہے کہ بچوں اور عورتوں کو مردوں سے الگ کیا گیا اور پھر مردوں سے ان کا مذہب پوچھنا اور جس کو کلمہ یاد نہیں اس کو گولی مارنا، یہ درندگی ہے۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ ایک درد ناک واقعہ ہے ہم نے اس کی مذمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاسب سے بڑا نقصان کشمیر کے لوگوں کا ہوتا ہے، سیاح یہاں سے چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت اس کا موثر جواب دے ہم نے کل جماعتی میٹنگ میں بھی یہ بات کہی۔
کولگام واقعے پر انہوں نے کہااس کی انکوائری ہونی چاہئے، میں نے میڈیا میں اس کے رشتہ داروں کے بیان سنے، انکوائری ہونی چاہئے کہ اس کی موت کیسے واقع ہوئی۔
ہم چاہتے ہیں کہ حکومت پہلگام حملے کا موثر جواب دے:اسد الدین اویسی
