عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر حکومت نے منگل کے روز ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں اور دیگر رہ جانے والے مستحقین کو عوامی تقسیم کاری نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامےمیں کہا گیا ہے کہ 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو، یا جیسے ہی وہ 6 سال کے ہوں، انہیں ان کے متعلقہ AAY، PHH، NPHH یا Exclusion فیملی راشن کارڈز میں شامل کیا جائے گا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی مستحق فرد کسی وجہ سے ابھی تک پی ڈی ایس کے تحت شامل نہیں کیا گیا ہے، اسے بھی قواعد و ضوابط کے مطابق نظام میں شامل کیا جائے گا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں کہیں بھی کسی بیوہ یا طلاق یافتہ خاتون کا معاملہ سامنے آئے جو ابھی تک پی ڈی ایس کے تحت شامل نہیں، تو ایسی مستحق خواتین کو ان کی مالی حالت اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ (NFSA) کے ضوابط کے مطابق PHH، NPHH یا Exclusion گروپ میں الگ راشن کارڈ جاری کیا جائے گا تاکہ انہیں پی ڈی ایس کے تحت سہولت دی جا سکے۔
جموں و کشمیر حکومت کا 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کو عوامی تقسیم کاری نظام میں شامل کرنے کا حکم
