عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر برائے جل شکتی، جنگلات وماحولیات اور قبائلی امورجاوید احمد رانا نے پونچھ سڑک حادثے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہامیں نے صوبائی کمشنر جموں سے بات کی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ فوری امداد کو یقینی بنائیں جس میں شدید زخمیوں کو جی ایم سی جموں ائیر لفٹ کرنا بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ پونچھ کے غنی مینڈھر میں منگل کے روز ایک بھیانک سڑک حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔موصوف وزیر نے اس حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاغنی مینڈھر کے مقام پر بس کے المناک حادثے پر گہرا دکھ ہوا ہے جس میں جانی نقصان کی اطلاع ہے۔انہوں نے کہا میں نے صوبائی کمشنر جموں سے بات کی ہے اور انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ فوری امداد کو یقینی بنائیں جس میں شدید زخمیوں کو جی ایم سی جموں ائیر لفٹ کرنا بھی شامل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
جاوید رانا کا پونچھ سڑک حادثے پر اظہار افسوس، کہا متاثرین کو بھر پور مدد فراہم کی جائے گی
