عشرت حسین بٹ
سرینگر// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ میں محکمہ جل شکتی میں بطور ملازم کام کر رہا ایک شخص منڈی کے سیکلو میں ایک پہاڑی سے لڑھک کر لقمہ اجل بن گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ سیکلو کی پہاڑی پر پائپ لائن ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا جس باعث وہ پہاڑی سے لڑھک کر سڑک پر آ گر اور شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی ملازم کو علاج کے لیے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ،متوفی کی شناخت محمد بشیر ولد علی محمد ساکنہ بانڈی کماخان تحصیل منڈی کے طور پر ہوئی ہے۔
جل شکتی ملازم پہاڑی سے لڑھک کر ازجان
