عظمیٰ نیوز سروس
چندھی گڑھ//نیشنل سکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، مشیر اور چانسلر لامرین ٹیک سکلز یونیورسٹی ڈاکٹر سندیپ کورا نے آرینز نرسنگ، فارمیسی، کارڈیک کیئر، اینستھیزیا، آپریشن تھیٹر طلبا سے خطاب کیا اور انہیں این ایس ڈی سیکے ذریعے ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعے بین الاقوامی ملازمتیں حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ ڈاکٹر انشو کٹاریہ، چیئرمین آرینز گروپ آف کالجزراجپورہ چندی گڑھ نے صدارت کی۔ڈاکٹر کورا نے کہا کہ ہندوستان سے خاص طور پر پنجاب سے بہت سارے طلبا غیر قانونی راستے سے بیرون ملک جاتے ہیں لیکن NSDCایک سنہری موقع لایا ہے جس میں طلبا کو مہارت کی ضروریات کے مطابق مخصوص ممالک کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی)، جو ایک مرکزی ایجنسی ہے، نے 2025 تک ایک لاکھ قابل نرسنگ پیشہ ور افراد کو امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں بھیجنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور آسٹریلیا کی حکومتوں نے تربیت یافتہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو حاصل کرنے کے لئے ہندوستان سے رابطہ کیا ہے، کارا نے ذکر کیا۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے کہا کہ پنجاب ان اہم ریاستوں میں شامل ہے جہاں سے نرسنگ میں گریجویشن کرنے کے بعد نوجوان بیرون ملک کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ آرینز گروپ آف کالجز اپنے 2000ہیلتھ کیئر طلبا کے لیے معیاری تربیت اور تقرری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہیں اس بڑھتی ہوئی افرادی قوت میں کردار کے لیے تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے طلبا کے ساتھ اپنے علم اور تجربے کا اشتراک کرنے پر ڈاکٹر کورا کا شکریہ ادا کیا۔