عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں جموں و کشمیر کی کابینہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی طرف سے مجوزہ ٹرانزیکشن بزنس رولز (ٹی بی آر) پر اٹھائے گئے سوالات کو حل کیا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے پیر کے روز میڈیا کو بتایاراج بھون سے کچھ سوالات اٹھائے گئے تھے آج صبح عمر عبداللہ صاحب کی صدارت میں کابینہ بیٹھی اور ان کا جواب تیار کیا گیا، جو آج واپس راج بھون پہنچ جائیں گی۔
انہوں نے یہ باتیں ان اطلاعات پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا کہ لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے مارچ میں حکومت کی طرف سے بھیجی گئی ٹی بی آر فائل کو ،اس بات کی وضاحت کے لیے کہ آیا قواعد وضع کرنے میں مناسب طریقہ کار پر عمل کیا گیا تھا،۔واپس کر دیا تھا-
صادق نے کہاٹی بی آر فائل کو رد نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس کو آج راج بھون واپس بھیج دیا جائے گا،انہوں نے کہایہ ایک جاری کام ہے اور ہم جلد ہی اس پر صورتحال واضح ہونے کی توقع کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ٹی بی آر کے قوانین لیفٹیننٹ گورنر اور یونین ٹیریٹری میں منتخب حکومت کے اختیارات کی وضاحت کرتے ہیں۔
جموں و کشمیر کابینہ نے ٹی بی آر پر لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کو حل کیا ہے:تنویر صادق
