عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن کھیر بھوانی کی ایک ٹیم نے باروسہ چوک میں معمول کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد (کوڈین فوسفیٹ) بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار شدہ کی شناخت عاشق احمد ڈار ولد عبدالحمید ڈار ساکن سرائے ڈنگر پورہ بانڈی پورہ کے طور پر کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کھیر بھوانی میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔گاندر پولیس نے عوام سے منشیات فروشوں کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
گاندربل میں منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
