عظمیٰ نیوزسروس
جموں//ڈوگرہ شاہی خاندان کے فرزند رنوجے سنگھ نےضلع رام بن میں سڑک حادثے میں تین فوجی جوانوں کی المناک موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ رنوجے سنگھ نے کہا کہ انہیں اس افسوسناک واقعے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا ہے جس میں جموں سے سری نگر جانے والے ایک قافلے کا ایک فوجی ٹرک بیٹری چشمہ اور پلو کے قریب سڑک سے پھسل گیا۔700 فٹ گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں تین بہادر فوجی سپاہی امیت کمار، سپاہی سجیت کمار اور سپاہی مان بہادر مارے گئے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم ہندوستانی فوج کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کی مقروض ہے اور ڈیوٹی کے دوران ان جوانوں کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے دور میں بھی ہمارے سپاہیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سنگین خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔