عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ، جموں و کشمیر نے یوٹی کے تمام 20 اضلاع میں فٹ انڈیا سنڈے سائیکلنگ مہم کا انعقاد کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ قومی فٹ انڈیا موومنٹ کے تحت منعقد ہونے والی اس پہل میں طلبا، فیلڈ عہدیداروں، مقامی کمیونٹیز، اور کھیلوں کے شائقین کی بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی، جس سے فٹنس، صحت سے متعلق شعور اور پائیدار زندگی کی اہمیت کو تقویت ملی۔تمام اضلاع میں بیک وقت منعقد ہونے والی سائیکلنگ ریلیوں کو ہر عمر کے شہریوں کو فعال طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔سری نگر میں یوتھ ہاسٹل وزیر باغ سے ایک عظیم الشان سائیکلنگ ریلی نکالی گئی۔ ریلی نے جواہر نگر اور ایل ڈی ہسپتال سمیت اہم مقامات کو عبور کیا۔بانڈی پورہ میںقاضی پورہ سیکلوسہ تک ریلی نکالی گئی۔بڈگام نے تمام 12 اسپورٹس زونز میں ایک ضلع بھر میں سائیکلنگ پہل کا اہتمام کیاگیا۔پونچھ میں مینڈھر سے او پی ہل سٹیڈیم تک ایک پرجوش ریلی نکالی گئی جب کہ بارہمولہ میں 15 اسپورٹس زونز بشمول ڈنگی وچھہ، سوپور اور اوڑی میں ریلیوں کا انعقاد ہوا۔پلوامہ کی سائیکلنگ نے اتوار کو ہر عمر کے لوگوں کو اکٹھا کیا۔گاندربل کے ایونٹ میں ددرہامہ کلاک ٹاور سے جی سی او پی ای گڈورا تک احاطہ کیا گیا، جب کہ کشتواڑ ایک “فٹنس کارنیوال” میں تبدیل ہو گیا۔کٹھوعہ، ڈوڈہ اور کپوارہ میں بھی کامیاب ریلیاں نکالی گئیں،۔