عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی نے اتوار کے روز پولیس کنٹرول روم (پی سی آر) کشمیر میں ایک مشترکہ سیکیورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں پولیس، فوج، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور مرکزی نیم فوجی دستوں (CAPFs) کے افسران نے شرکت کی۔
پولیس ترجمان نےجاری ایک بیان میں کہا کہ اس میٹنگ میں آئی جی بی ایس ایف ایف ٹی آر کشمیر، آئی جی سی آر پی ایف کے او ایس، آئی جی سی آر پی ایف سرینگر، ڈی ڈی آئی بی سرینگر، ڈی آئی جی ایس ایس بی کشمیر، ڈی آئی جی آر پی ایف، ڈی آئی جی بی ایس ایف سرینگر، ڈی آئی جی سی آر پی ایف نارتھ/ساؤتھ سرینگر، ڈی آئی جی آئی ٹی بی پی، ڈی آئی جی سی کے آر، ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر، کرنل جی ایس (آئی ایس) 15 کور، ایس ایس پی سرینگر، ایس ایس پی ریلوے، ایس ایس پی ٹریفک رورل، ایس ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کے، ایس ایس پی اے پی سی آر کشمیر، ایس ایس پی ایس ڈی آر ایف، ڈی سی ایس بی سرینگر، ایس پی پی سی سرینگر، ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی سی آئی ایس ایف، ڈی آئی جی ایس کے آر اور کشمیر زون کے دیگر اضلاع کے ایس ایس پیز نے ورچوئلی شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز پر افسران نے آئی جی پی کشمیر کو وادی کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا، جس میں بنیادی توجہ موجودہ سیکیورٹی چیلنجز پر بصیرت حاصل کرنے پر مرکوز تھی۔
پولیس ترجمان کے مطابق، بات چیت میں انٹیلیجنس اکٹھا کرنے، خطرات کا جائزہ لینے، ایمرجنسی ردعمل کی تیاری، اور ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی جیسے اہم نکات پر غور کیا گیا۔
آئی جی پی کشمیر نے تمام سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان مکمل معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنل تیاری کے لیے ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مشترکہ سیکیورٹی جائزہ میٹنگ میں تمام سیکیورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی طرف سے وادی کشمیر میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ـ
آئی جی پی کشمیر کی پی سی آر کشمیر میں مشترکہ سیکیورٹی جائزہ میٹنگ
