محمد تسکین
رام بن/را م بن ضلع کے بیٹری چشمہ علاقے میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں 3 فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے، جب ان کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب فوجی جوانوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔تاہم، جب تک ریسکیو ٹیمیں کھائی کے نیچے پہنچیں، تینوں جوان دم توڑ چکے تھے۔
حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رام بن میں بیٹری چشمہ کے نزدیک سڑک حادثہ،3 فوجی اہلکار لقمہ اجل
