عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے اپنے جوان منیر احمد کو ایک پاکستانی خاتون کے ساتھ شادی کو “چھپانے” کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے کیونکہ اس کا عمل قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ پایا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ جوان نیم فوجی سی آر پی ایف کی 41ویں بٹالین میں تعینات تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انہیں ان قواعد کے تحت “خدمت سے برخاست” کیا گیا جن کے لیے انکوائری کی ضرورت نہیں ہے۔”منیر احمد کو پاکستانی شہری سے اپنی شادی کو چھپانے اور اس کے ویزے کی درستگی سے زیادہ جان بوجھ کر پناہ دینے پر فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔سی آر پی ایف کے ترجمان ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایم دھیناکرن نے کہا، “اس کے اقدامات سروس کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ پائے گئے۔”احمد کی مینال خان کے ساتھ شادی اس وقت منظر عام پر آئی جب ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کو پہلگام حملے کے بعد اٹھائے گئے سفارتی اقدامات کے تحت ملک چھوڑنے کو کہاگیا۔دونوں نے گزشتہ سال 24 مئی کو ایک ویڈیو کال پر شادی کی تھی۔سی آر پی ایف کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جوان نے اپنی شادی اور ہندوستان میں زیادہ قیام کے بارے میں متعلقہ حکام کو “اطلاع” نہیں دی تھی۔