عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//شیرِ کشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیرنے وادی میں سیب کے باغات میںApple Blotch Leaf Minerجو کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے جلد نمودار ہوئی ہے،کا تدارک کرنے کے لیے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مئی اورجون کے مہینے میں درج ذیل ایڈہاک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ باغ کے اندر اور ارد گرد مناسب صفائی کو برقرار رکھیں، فیرومون بیٹڈ ٹریپس کا استعمال کریں (1-2 ٹریپس/کنال)،تجویز کردہ کیڑے مار دوا کا سپرے کریں۔ اگر کیڑے حد سے تجاوز کر جائیں تو کلورپائریفاس یا کوئنل فاس کا سپرے کریں۔کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کے نقصان کو روکنے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔سکاسٹ کے مطابق کشمیر کے چند مقامات سے ایپل میں فروٹ بوررHelicoverpa. armigera کے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ اس غیر معمولی تبدیلی کی وجہ کیڑوں کی کثیرالجہتی نوعیت، میزبان کی وسیع رینج اور آب و ہوا کی تبدیلی سے منسوب کی جا سکتی ہے۔ کیڑوں کے مزید پھیلاؤ کو روکنے اور فصل کے نقصان کو کم کرنے کے لیے کاشتکاروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مئی 2025 کے مہینے میں سکاسٹ کے مشورے پر سختی سے عمل کریں۔