حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ میں پی ایم سوریاگھر مفت بجلی یوجنا کے تحت، مختلف علاقوں کے عوام جوش و خروش سے اپنے گھروں پر سولر پینل نصب کروا رہے ہیں، جس سے نہ صرف انہیں مفت بجلی میسر آئے گی بلکہ ماحول دوست توانائی کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔ محکمہ بجلی کے ملازمین کی موجودگی میں جاری اس عمل پر عوام نے گہری مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے انقلاب کی ایک نئی صبح طلوع ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاتفصیلات کے مطابق، ڈپٹی کمشنر پونچھ، وکاس کنڈل کی زیر نگرانی، محکمہ بجلی کی ٹیم اس اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں سرگرم عمل ہے۔ ایگز یکٹو انجینئر آفتاب احمد اور اسسٹنٹ ایگز یکٹو انجینئر محمد فضل اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ضلع کے مختلف مقامات پر آگاہی کیمپ منعقد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ان کیمپوں کا مقصد عوام کو اس اسکیم کے فوائد اور طریقہ کار سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہاان آگاہی کیمپوں میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے سولر پینل کی تنصیب پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا اس مالی معاونت کے باعث عام آدمی کے لیے اپنے گھروں پر شمسی توانائی کا نظام لگانا اب ایک حقیقت بن گیا ہے۔انہوں نے مزید کہامفت بجلی کی فراہمی کے وعدے نے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں اور وہ بڑی تعداد میں اس اسکیم میں رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم ان کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے ساتھ ساتھ وہ ایک صاف ستھری توانائی کے ذریعہ سے منسلک ہو رہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اس سے نہ صرف ان کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس موقعہ پر موجود محکمہ بجلی کے افسران نے بتایا کہ ان کا مقصد ضلع پونچھ کے ہر گھر تک شمسی توانائی کی روشنی پہنچانا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان آگاہی کیمپوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی ٹیم ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے موجود ہے اور تنصیب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاپی ایم سوریا مفت بجلی یوجنا ضلع پونچھ کے عوام کے لیے ایک امید کی کرن بن کر آئی ہے۔ یہ نہ صرف بجلی کی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ ایک پائیدار اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔