عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/جاپان کے ایوان نمائندگان کے اسپیکر نوکاگا فوکوشیرو نے پہلگام حملے کی مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس امر کا اظہار لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاپان کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جاپان دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ دہشت گردی ایک ایسا عالمی چیلنج ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے دنیا کے تمام جمہوری ممالک کو اکٹھا ہونا پڑے گا – ان نے آئین کی تشکیل کے 75 سال کا سنہری سفر مکمل کیا۔ ہماری جمہوری جمہوریہ کے اس سفر میں ہمارے آئین نے اہم کردار ادا کیا ہے – انہوں نے کہا کہ آئین کی رہنمائی کے تحت، ملک نے آزادی کے بعد بڑے پیمانے پر سماجی و اقتصادی تبدیلیاں کی ہیں اور عوامی بہبود سے متعلق بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں –
برلا نے کہا کہ اس عرصے کے دوران، ہم نے ملک کے پسماندہ طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے قوانین بنائے ہیں اور ایگزیکٹو کی طرف سے ان کے نفاذ نے وسیع پیمانے پر سماجی شمولیت کو یقینی بنایا ہے-
ہندوستانی پارلیمنٹ نے اپنے کام کاج میں شفافیت لانے اور اسے مزید قابل رسائی اور موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی کے استعمال میں اضافہ کیا ہے، جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ہم ان تجربات کو جاپان کی پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہیں –
اس دوران راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیرمین ہری ونش، راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے جھا، لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بھرتوہری مہتاب، دیپیندر سنگھ ہوڈا، کمل جیت سہراوت موجود تھے۔
ملی ٹینسی ایک عالمی چیلنج، اسے ختم کرنے کیلئے دنیا کے تمام جمہوری ممالک کو اکٹھا ہونا پڑے گا:اسپیکر اوم برلا
