عظمیٰ نیوز سروس
چندی گڑھ// ڈالفن پی جی کالج چندی گڑھ کو ایک باوقار ایوارڈ تقریب میں’ایمرجنگ پیرا میڈیکل کالج آف نارتھ انڈیا‘کے خطاب سے نوازا گیا۔ ایجوکیشن کنکلیو 2025 میں پورے خطے کے ممتاز تعلیمی رہنماموجود تھے ۔اعزازپنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے معززین کی موجودگی میں پیش کیے، جن میں پنجاب کے وزیر تعلیم سردار ہرجوت سنگھ بینس بھی شامل تھے، جنہوں نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈالفن کالج کے وائس چیئرمین ویبھو متل نے ادارے کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔ یہ اعزاز الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی تعلیم میں بہترین کارکردگی کے لیے کالج کے غیر متزلزل عزم کی توثیق ہے۔