عظمیٰ نیوز سروس
کابل//نو افغان شہریوں کو عمان کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے اہل خانہ سے مل جائیں گے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ نو سابق زیر حراست افراد میں سے چھ پہلے ہی اپنے ملک واپس جا چکے ہیں اور باقی تین اپنے ملک واپس آنے والے ہیں۔سرکاری ذرائع ابلاغ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کی عبوری حکومت اور عرب ریاست کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ گزشتہ چند ماہ میں کئی افغان شہری پاکستان اور ایران کی جیلوں سے رہا ہو کر اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔