راجا ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل میں مضافاتی علاقہ وتہ لار کے دوسہ محلہ آجصبح 24الہ خاتون پراسرار حالات میں کمرے میں نصب پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جسکے بعد ایس ایچ او کی قیادت میں ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ ئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کر دیا گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ تمام ممکنہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد تحقیقاتی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا ۔
گاندربل کے وتہ لار میں 24سالہ خاتون کی پُر اسرار حالت میں نعش برآمد
