عظمیٰ ویب ڈیسک
قاضی گنڈ/جمعرات کو قاضی گنڈ میں ایک ٹرک کے ریلوے ٹریک پر آنے کے بعد ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ذرائع کے مطابقایک ٹر ک زیر رجسٹریشن نمبر JK02AT-5895 بانہال-قاضی گنڈ (ہلر) سیکشن کے درمیان کلومیٹر پھسل کر ریلوے ٹریک پر آ گیا۔واقعہ کے فوراً بعد، ٹرین سروس معطل کر دی گئی اور ٹریک کو صاف کرنے کا کام شروع کیا گیا۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ صبح سویرے سے ہی ٹرین سروس بند ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ جائے وقوعہ پر مشینری روانہ کر دی گئی تھی، لیکن ٹرک کے وزن کی وجہ سے اسے ہٹایا نہیں جا سکا۔ ہم نے فوج کی مدد بھی حاصل کی ہے تاکہ ٹرک کو پٹری سے ہٹایا جا سکے ۔انھوں نے مزید کہا کہ جب تک ٹرک کو پٹری سے ہٹایا نہیں جاتا، ٹرین سروس معطل رہے گی۔