عظمیٰ نیوزسروس
ادھم پور//لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے بدھ کے روز ادھم پور میں قائم ناردرن ا?ٓرمی کمان کے نئے کمانڈر ان چیف کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ وہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار کی جگہ لے رہے ہیں، جن کا 15 ماہ پر مشتمل دورِ قیادت ا?ج مکمل ہوا۔موجودہ لیفٹیننٹ جنرل سچندرا کمار ا?ج، 30 اپریل کو، 30 سال سے زائد پر محیط شاندار سروس کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما کا شاندار فوجی کیریئر تین دہائیوں پر محیط ہے۔ وہ ایک انفنٹری ا?فیسر ہیں جنہوں نے مختلف ا?پریشنل علاقوں میں خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ا?پریشن پون، میگھ دوت، رکشک اور پراکرم جیسے اہم فوجی ا?پریشنز کا حصہ رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل شرما نے کئی اہم عہدوں پر بھی کام کیا ہے، جن میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری ا?پریشنز اور ملٹری سیکریٹری برانچ شامل ہیں۔ وہ نئی قائم کردہ انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ میں ا?رمی ہیڈکوارٹرز نئی دہلی میں ڈائریکٹر جنرل ا?ف انفارمیشن وارفیئر بھی رہ چکے ہیں۔