حسین محتشم
پونچھ//پہلگام حملہ کے بعد ہند و پاک افواج میں کشیدگی کے باوجود پونچھ چکاں دا باغ سڑک جسے پونچھ راولا کوٹ سڑک بھی کہا جاتا ہے کی کشادگی اور مرمتی کا کام جاری و ساری ہے۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے مقامی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ موجودہ حالات کے دوران بھی سڑک کے کشادگی کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد سے جلد اس سڑک کی تعمیرات کا کام مکمل ہوگا۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم ڈیفنس سڑک ہے جس کی کشادگی کا کام مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیرات کرنے والی ایجنسی بی ار او دن رات اس سڑک کی کشادگی کا کام نہایت ہی خوش اسلوبی سے انجام دے رہی ہے جس کے لئے وہ مبارکبادی کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا پہلگام حملہ کے بعد اگر چہ جموں کشمیر اور ملک میں کشیدگی کا ماحول ہے تاہم اس سڑک کی تعمیرات اور کشادگی کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے اس کے لیے وہ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد سے جلد اس سڑک کی کشادگی اور مرمتی کا کام مکمل کیا جائے گا۔