عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /وادی کشمیر میں جاری گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے یکم مئی سے 5مئی تک ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے ایڈ وائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی لہر کے پیش نظر ہائیڈریٹ رہنے کو کہا گیا ۔موسم صورتحال میں بہتری کے چلتے دن بھر گرمی کی لہر کے بیچ محکمہ موسمیات نے یکم مئی سے موسم میںمعمولی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔
موسمی صورتحال میں بہتری کے چلتے محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی ہے ۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے یکم سے 5 مئی تک جموں و کشمیر میں کچھ مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
انہوں نے لوگوں اور سیاحوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہائیڈریٹ رہیں اور گرمی کے زیادہ اوقات 12سے 3بجے کے دوران بیرونی سرگرمیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سے 8 مئی تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے جس کے بعد9 اور 10 مئی کو ہلکی بارش یا گرج چمک ہو سکتی ہے۔
کسانوں کو یکم مئی تک کام جاری رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے، اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ انتظامی اور ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔درجہ حرارت کے بارے میںانہوں نے بتایا کہ سرینگر کے ساتھ ساتھ دن کے درجہ حرارت میںکافی اضافہ ہو گیا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی بڑھ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دن کا درجہ حرارت قریب 30ڈگری تک پہنچ گیا جس کے نتیجے میں بدھ کی شدید لہر ریکارڈ کی گئی ۔
گرمائی دارالحکومت میں پارہ گر م ، دن کا درجہ حرارت 30ڈگری پار کر گیا
