عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کے روز پہلگام حملے کے بعد بھارت بھر میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی سلامتی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کشمیری طلبہ کی طرف سے پریشان کن فون کالز موصول ہو رہی ہیں جو خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔
محبوبہ مفتی نے اپنے بیان میں کہا، ’’کچھ تعلیمی اداروں نے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں اور طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات کے معمول پر آنے تک گھر واپس چلے جائیں، جب کہ دیگر اداروں نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا۔انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کریں اور کشمیری طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
Receiving distressed calls from Kashmiri students across India living in fear due to ongoing unrest. Some institutions have postponed exams & advised students to return home until normalcy is restored while others have decided otherwise. Urge @AmitShah and Chief Ministers of all…
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 29, 2025
انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی فرقہ وارانہ نفرت کی بھی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا، ’’جو لوگ آن لائن فرقہ وارانہ نفرت پھیلا رہے ہیں، ان کے خلاف سخت پیغام دیا جانا ضروری ہے۔ ان تفرقہ انگیز عناصر کی شناخت کر کے ان سے سختی سے نمٹا جائے تاکہ امن و امان قائم رہے۔انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ تعلیمی اداروں اور مقامی پولیس کے ساتھ رابطہ رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی کشیدگی کو روکا جا سکے اور جموں و کشمیر کے طلبہ کی سلامتی اور وقار کو یقینی بنایا جا سکے۔