عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ// موسم کی بہتری کے پیش نظر بانڈی پورہ گریز روڈ پرآج یعنی 29 اپریل سے دونوں طرف سے ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔حکام نے بتایا کہ ٹریفک صبح 7:30 بجے شروع ہوگا اور کٹ آف ٹائم 4:30 پر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیوروں کو حفاظتی اقدام کے طور پر اینٹی سکڈ چینز رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ روٹ پر کسی بھی بھاری موٹر گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔حکام نے مسافروں پر زور دیا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے وقت اور ضروری ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔