جموں//گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں کے بوائز ہاسٹل میں ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کا طالب علم پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔حکام نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کے دوسرے سال کا طالب علم، مینڈھر کے ہرنی کا رہنے والا ہے۔ اس کی لاش ہاسٹل میں
اس کے کمرے کے اندر لٹکی ہوئی ملی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایم بی بی ایس طالب علم پراسرار حالات میںفوت
