یو این آئی
سرینگر//کولگام میں سیکورٹی فورسز نے2ملی ٹینٹ معاونین کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ متل ہامہ چوک ٹھوکر پورہ کیموہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد بلال احمد بٹ ولد عبدالسلام بٹ اور محمد اسماعیل بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنان ٹھوکر پورہ کیموہ کولگام کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ جامہ تلاشی کے دوران گرفتار شدگان کے قبضے سے دو پستول، 25 پستول راؤنڈز اور دو پستول میگزین برآمد کیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ دونوں ملی ٹینٹ تنظیموں کے معاونین کے طور پر سرگرم تھے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔واقعے کے حوالے سے پولیس سٹیشن کیموہ میں ایف آئی آر نمبر 29/2025 کے تحت کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔