عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پہلگام حملے کے بعد سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2روز کے دوران انکے8رہائشی مکانوں کومسمار کیا گیا جبکہ حملے کے سلسلے میں تحقیقاتی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے 175افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
سنیچر وار
ہفتہ کے روز 3 ملی ٹینٹوں کے رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا گیا ۔ یہ کارروائیاں حکام کی جانب سے ملی ٹینٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں کی گئیں ہیں۔ پلوامہ ضلع کے مورن علاقے میں لشکرِ کے احسان الحق شیخ ولد عبدالرشیدکے مکان کو 2طاقتور دھماکوںسے منہدم کر دیا گیا۔اس واقعہ میںاسکے چچا محمد شفیع کا مکان بھی زمین بوس ہوگیا۔اسکے علاوہ نزدیک 6مکان بھی مکمل طور پر منہدم ہوگئے جبکہ دیگر 18مکانوں اور ایک جامع مسجد کو نقصان پہنچا۔اسی دوران، کولگام کے متلہامہ گائوں میںذاکر احمد گنائی کا مکان دھماکہ خیز مواد سے تباہ کیا گیا۔ شوپیان کے چھوٹی پورہ علاقے میں بھی لشکر کے شاہد احمد کٹے کا گھر تباہ کیا گیا۔ادھر کلاروس کپوارہ میں بھی سنیچر کی شام فرید ٹیڈوا کے مکان کو اڑا یا گیا۔اس دوران ٹی آر ایف تنظیم سے وابستہ سرگرم ملی ٹینٹ عدنان شفیع ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن بنڈنہ ملہورا زینہ پورہ کا دو منزلہ رہائشی مکان بھی دیر رات بارودی دھماکہ کرکے تباہ کر دیا گیا ہے۔ادھردارم دورہ کیگام شوپیان میں دیر رات ایک اور سرگرم جنگجو عامر نذیر کا رہائشی مکان بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ترال میں عاصف احمد شیخ اور بجبہاڑہ کے عادل ٹھوکر کے رہائشی مکانات کو بارودی مواد سے اڑایا گیا۔اس طرح دو روز میں8مکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔
گرفتاریاں
ادھر پہلگام کے حالیہ واقعہ کے تناظر میںپورے ضلع میں وسیع تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع جاری ہیں۔ان کارروائیوں کے تحت ضلع بھر کے مختلف مقامات پر متعدد چھاپے مارے گئے۔ ملی ٹینسی کی سرگرمیوں میں مدد کرنے والے سپورٹ نیٹ ورکس کو ختم کرنے کیلئے اب تک تقریباً 175 مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں اضافی موبائل وہیکل چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
معاونین کے خلاف بڑاا ٓپریشن | 63 مشتبہ افراد کے گھروں کو کھنگالا گیا
عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سری نگر پولیس نے انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج مقدمات کی تفتیش کے سلسلے میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر ملی ٹینٹمعاونین اور کالعدم تنظیموں سے وابستہ سہولت کاروں کے رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔ جموں وکشمیر پولیس نے شہر کے طول و عرض میں کارروائیاں کرتے ہوئے 63 افراد کے گھروں کی تلاشی لی، جن میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ افراد شامل ہیں۔چھاپے کے دوران پولیس نے قانونی ضابطوں کا مکمل خیال رکھتے ہوئے، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران دستاویزات، ڈیجیٹل آلات اور دیگر مواد برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ثبوت جمع کرنے اور انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی گئی۔جن مشتبہ افراد کے گھروں کو کھنگالا گیا ان میںپولیس اسٹیشن ایم آر گنج میں درج ایف آئی آر نمبر 35/2022 کے تحت فرقان فاروق میر ولد فاروق میر اور فیضیاب شوکت دیوانی ولد شوکت دیوانی، ساکنان دلال محلہ شامل ہیں۔اسی طرح پولیس اسٹیشن سنگم میں درج کیس/2023 08کے تحت زبیر گل ولد غلام محمد بٹ ساکن ٹنگپورہ زونی مر،پولیس سٹیشن صفاکدل میں درج کیس/2010 128 کے سلسلے میں محمد یوسف نقاش ولد غلام محمد، ساکن ملک صاحب صفاکدل کے علاوہ لشکر سے وابستہ سید احمد پریمو ولد مرحوم محمد عبداللہ پریمو ساکن ممہ خان محلہ بادام واری رینہ واری اور داوود احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن کاو محلہ خانیار، کی رہائشگاہوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔ یہ کارروائیاں پولیس سٹیشن خانیار میں درج کیس/2024 48کے تحت کی گئیں۔دیگر افراد میں ریاض احمد وانی، رفیق احمد وانی اور شبیر احمد وانی (ساکنان باباپورہ زونی مر،وسیم راجہ زرگر ساکن زونی مر،اعجاز احمد بٹ اور مدثر نذیر خان ساکنان ہاکہ بازار لال بازار،شعیب نذیر جان ساکن بوٹہ شاہ محلہ لال بازار،اعجاز احمد خان ساکن ہاکہ بازار لال بازار، لیاقت حسین ڈار، بلال احمد گنائی، معصیب احمد ڈار،اویس احمد بٹ اور نذیر احمد گوڈو م ،منظور احمد ڈار، محمد اسماعیل، ساحل نثار، مظفر فاروق میر، نعیم احمد خان اور آصف مشتاق بابا کے رہائشی مکانوں کو بھی کھنگالا گیا۔ پولیس سٹیشن بٹہ مالو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی کارروائیاں انجام دی گئیں، جہاں متعدد افراد بشمول:شاہینہ بانو، وسیم طارق مٹہ، شعیب الاسلام گنائی، محمد شفیق بٹ، وسیم خان، طفیل احمد بٹ (جو پی ایس اے کے تحت مقید ہیں)،ڈاکٹر ادریس گنائی، اظہر الاسلام گنائی، منان ڈار، حنان گلزار ڈار، نصراللہ میر اور طارق احمد ڈار کے مکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے۔علاوہ ازیں، مختلف دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد میںاویس صادق ٹھوکرساکن زینہ دار محلہ، شبیر احمد وانی ولد غلام محی الدین وانی ساکن قرفلی محلہ حبہ کدل سرینگر، ادریس احمد خان ولد محمد اسلم خان ساکن گول مارکیٹ کرن نگر، محمد رمضان ہزاری ولد محمد جمال ساکن دودھ گنگا کرن نگر، معیز خان ولد ریاض احمد خان ساکن اخراج پورہ، نذیر معین ولد غلام محمد صوفی ساکن راتھر محلہ پادشاہی باغ، دانش مقبول شیخ، مدثر بشیر ڈار، راشد لطیف بھٹ، روف الٰہی، عرفان احمد ہارون، الطاف حسین میر، منظور احمد وانی، عمر شعبان حاجم، سجاد احمد ڈار، عباس شفیع نجار، نثار احمد خان، زاہد رشید گنائی، عاقب فاروق، یاسر حمید گنائی، رضوان اکبر نجار اور نومان قیوم وانی شامل کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔پولیس نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ کن کارروائیاں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو جڑ سے ختم کرنے اور ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انجام دی گئیں جو تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہیں یا ان کی معاونت کرتے ہیں۔