یو این آئی
یروشلم//اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف)نے جمعہ کو کہا کہ اس کی فضائیہ کو تین نئے ایف 35آئی اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ملے ہیں۔آئی ڈی ایف کے ایک بیان کے مطابق تین ایف 35آئی ادیر لڑاکا طیارے جمعرات کی شام جنوبی اسرائیل کے صحرائے نیگیو میں نیواتیم ایئر بیس پر اترے۔ یہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف 35 کا خصوصی ورژن ہے۔نئے جیٹ طیارے فضائیہ کے 140ویں اسکواڈرن میں شامل ہوگئے ہیں، جسے گولڈن ایگلز کے نام سے جانا جاتا ہے، جو اسرائیل کی پہلی ایف35یونٹ ہے 2016 میں بنایا گیا تھا۔ اسرائیل اکتوبر 2010 میں امریکہ سے اایف 35 آئی خریدنے والا پہلا ملک ہے۔آئی ڈی ایف کے مطابق ادیر لڑاکا طیارے خطے میں کثیر الجہتی تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے غیر معمولی سطح پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اب تک اسرائیل کے پاس 45 ایف 35 آئی طیارے ہیں، جبکہ امریکہ کے ساتھ 75 طیاروں کا مجموعی معاہدہ ہو چکا ہے۔