عظمیٰ نیوزسروس
جموں//تریکوٹہ نگر ویلفیئر سوسائٹی جموں نے اپنے کمپلیکس میں اپنا 32 واں یوم تاسیس منایا۔ست شرما، صدر جموں و کشمیر بی جے پی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، جبکہ باہو اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے چودھری وکرم رندھاوا، سینئر بی جے پی لیڈر ریکھا مہاجن اور نتیش مہاجن بھی مہمان خصوصی تھے۔سینئر عہدیداروں اور پروگرام کے حاضرین نے پہلگام دہشت گردی کی کارروائی کے متاثرین کو دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا اور جنتی روحوں کے لئے موکش کے لئے دعا کی۔قبل ازیں صدر اشوک کمار اروڑہ، راما جموال، اور وجے گپتا نے مہمانوں کو یادگاری نشانات اور شری دیو بھگوت گیتا پیش کی۔ انہوں نے تریکوٹہ نگر کے باشندوں کی جانب سے مہمانوں کو احترام کے نشان کے طور پر پگڑی بھی باندھی۔اس موقع پر مہمانوں کے ہاتھوں TNWS نیوز لیٹر میگزین برائے 2024-2025 کا اجراء بھی کیا گیا۔ست شرما نے تریکوٹہ نگر کالونی جموں کے مکینوں کے لیے تیس سال پر محیط بے لوث خدمات انجام دینے کے لیے ٹیم TNWS کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے علاقے اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ترقی کے لیے فعال اور زندہ دل معاشرے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے TNWS کمپلیکس کی توسیع کے سلسلے میں مقامی ایم ایل اے کے عزم کی بھی توثیق کی اور مستقبل میں بھی ان کے نوٹس میں لائے گئے کسی بھی حقیقی مسائل کے بارے میں TNWS جموں کی ٹیم کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔مہمانوں نے این سی سی ایف جموں کے اشتراک سے منعقدہ تریکوٹہ نگر کالونی جموں کے مکینوں کے لیے 9ویں رعایتی راشن تقسیم کیمپ کا بھی افتتاح کیا۔