عظمیٰ نیوزسروس
جموں //سرحدی کشیدگی کے درمیان چوکنا رہنے کیلئے سرکیولر جاری کرنے کے ایک دن بعد انتظامیہ نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروس جموں کے ساتھ منسلک کیا ہے جبکہ ڈاکٹر وریندر تریسل انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع اسپتال رام بن کو ڈیپوٹیشن کے معیاری شرائط و ضوابط پر گورئمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات کیا گیا ۔جموں کشمیر انتظامیہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں کے ساتھ منسلک کیا ہے ۔ حکام نے یہ کارورائی ان کی جانب سے ایک سرکیولر جاری کرنے کے ایک دن بعد کیا جس میں انہوں نے میڈیکل کالج جموں کے عملے کو سرحدی کشیدگی کے درمیان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے اور تیار رہنے کی ہدایت کی تھی ۔ اگرچہ سرکلر جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد پرنسپل/ڈین میڈیکل کالج جموں نے اس کو واپس لیا تھا تاہم سنیچروار کی صبح سیکرٹری ہیلتھ سروس کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ میں لکھا گیا کہ ڈاکٹر نریندر بھٹیال انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج، جموں کو فوری طور ڈائریکٹر ہیلتھ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے ۔ جبکہ ڈاکٹر وریندر تریسل انچارج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن کو ڈیپوٹیشن کے معیاری شرائط و ضوابط پر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال جموں کا چارج بھی دیکھے گا۔ دریں اثنا، ڈاکٹر سدرشن سنگھ کٹوچ، میڈیکل آفیسر، جو اس وقت جے اینڈ کے ایم ایس سی ایل میں ڈیپوٹیشن پر ہیں، کو فوری طور پر واپس بھیج دیا گیا ہے اور ضلع اسپتال رام بن میں تعینات کیا گیا ہے۔ وہ عارضی طور پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ اسپتال رام بن کے چارج کی بھی دیکھ بھال کریں گے۔