حسین محتشم
پونچھ//زون ساتھرہ میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے اپنے عزم کے تسلسل میں، نورین فاطمہ، زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ نے 26 اپریل 2025 کو سینئر اسسٹنٹ مشتاق حسین بیتاب کے ہمراہ مختلف اسکولوں کا اچانک دورہ کر کے جائزہ لیا۔اس دوران پرائمری اسکول گلی اعظم آباد اور مڈل اسکول اعظم آباد میں عمومی انتظام اور عملے کی حاضری تسلی بخش پائی گئی تاہم، تدریسی نظام کو مضبوط کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ اساتذہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ سیکھنے کے نتائج سے ہم آہنگ منظم تدریسی منصوبے تیار کریں اور طلبہ کو مرکز بنا کر تدریسی عمل کو مزید متحرک اور موثر بنائیں۔انہوں نے اداروں کے سربراہان (HOIs) کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدہ کلاس روم مشاہدات کریں اور انتظامی احکامات کی بروقت تعمیل یقینی بنائیں۔انہوں نے اسکولوں میں والدین و اساتذہ کی باقاعدہ میٹنگز (PTMs) منعقد کرنے اور مقامی کمیونٹی و پنچایتی اراکین کو تدریسی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل کرنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے تمام اسکولوں میں ’’ودیا پرویش‘‘ پروگرام کے فوری اور سنجیدہ نفاذ پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کا مقصد 12 ہفتوں کے اندر زبانی زبان کی مہارتوں، ابتدائی ریاضیاتی تصورات اور مثبت عادات کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے HOIs کو تفصیلی ریکارڈ مرتب کرنے، ہر دو ہفتے بعد داخلی جائزے منعقد کرنے اور مجموعی پیش رفت رپورٹیں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کسی بھی خامی کی فوری اصلاح کے لئے اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ اس کے علاوہ، اساتذہ کے لئے بنیادی خواندگی و عددی مہارت (FLN) میں باقاعدہ تربیتی نشستوں کے انعقاد کی بھی سفارش کی۔موصوفہ نے دیگر ملازمین کے ہمراہ مڈل اسکول اتولی کا اچانک معائنہ کیا۔ جہاں اسکول کا نظم و ضبط اطمینان بخش پایا گیا۔اس دوران عملہ، ایم ڈی ایم کک اور طلبہ صبح کی دعا میں سرگرم تھے۔ ادارے میں جاری تعمیراتی کام بھی بغیر کسی بے قاعدگی کے مناسب انداز میں جاری تھا۔اس دوران تدریسی معیار اچھا پایا گیا اور طلباء کی تعلیمی تیاری تسلی بخش تھی۔ دورہ کے دوران ایچ ائو آئی کو ہدایت دی گئی کہ “ودیا پرویش” فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھیں اور تدریسی و تعمیراتی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کریں۔ گورنمنٹ مڈل اسکول چھیلہ کے معائنہ کے دوران عملے کی حاضری اور انتظامی ڈھانچہ تسلی بخش پایاا گیا، مگر تدریسی معیار میں نمایاں خامیاں دیکھی گئیں، جن کی بنیادی وجوہات اساتذہ کی کمی، منظم تدریسی منصوبہ بندی کی عدم موجودگی اور بنیادی خواندگی و عددی مہارت پر ناکافی توجہ تھیں۔اس دوران فوری طور پر ٹیچر ناہیدہ اختر کو کیمپ آرڈر کے تحت جی ایم ایس چھیلہ میں واپس تعینات کیا گیا۔فاروق حسین ٹیچر، جو اس وقت پی ایس نکہ اٹولی میں تعینات تھے، کو جی ایم ایس چھیلہ میں تدریسی عملے کو مضبوط بنانے کے لیے بھیجا گیا۔گورنمنٹ مڈل سکول چھیلہ کئی HOI اور تدرسی عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری طور پر ایک منظم تعلیمی ٹائم ٹیبل تیار کریں، اصلاحی تدریس پر بھرپور توجہ دیں، ’ودیا پرویش‘ کے اہداف کو مکمل طور پر نافذ کریں، مکمل تعلیمی ریکارڈ مرتب کریں اور طلبہ کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے باقاعدہ PTMs منعقد کریں۔اگرچہ معائنہ شدہ اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے اور عمومی انتظام کو تسلی بخش پایا گیا، تاہم گورنمنٹ مڈل سکول چھیلہ میں تدریسی معیار کو فوری توجہ کی ضرورت محسوس کی گئی جس کے بعد عملے کی کمی کو دور کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے گئے۔ تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے اور نئی ایجوکیشن پالیسی2020 کے تحت طے شدہ مقاصد کے حصول کے لئے مسلسل نگرانی اور معاون سپرویڑن کو یقینی بنایا جائے گا۔نورین فاطمہ زونل ایجوکیشن آفیسر، زون ساثرا نے بتایا کہ زونل ایجوکیشن آفس ساتھرا تعلیمی میدان میں مسلسل بہتری، حکمت عملی پر مبنی مداخلتوں اور برادری کی اجتماعی شمولیت کے ذریعے زون ساتھرا کو ایک مثالی تعلیمی زون بنانے کے لئے پرعزم ہے۔زونل ایجوکیشن افیسر کیان فوری انتظامی اقدامات کی والدین اور PRI اراکین کی جانب سے ستائش کی گئی۔