رات اکیلی نہیں سوتی ہے
کائنات کھڑکیوں سے بنی ہے
چھوٹی بڑی لمبی چوڑی گول چکور
اُلٹی سیدھی
ہمارے جھانکنے کے لئے۔۔۔۔
روشنی اور اندھیرے کے رنگوں سے رنگی
جب محلے کی ساری بتیاں گُل ہوجاتی ہیں
سب سوجاتے ہیں
برآمدے،چٹخیاں، دروازے، پردے، دیواریں
یہاں تک کہ روزن بھی، رستے بھی
آہٹیں اور سرگوشیاں بھی
پیڑوں پہ تنکوں کے گھونسلے بھی
اپنی اپنی تکان اوڑھ کے
خاموشی کی سلوٹوں پر۔۔۔۔۔۔۔
چاند سیر کو نکلتا ہے
تارے آنکھ مارتے ہیں تو جنبشیں ٹمٹماتی ہیں
بادل کے ٹکڑے جھولا جھولتے ہیں
کائنات کو سلانے کے لئے
میں بھی تنہائیوں کو سمیٹ کر
تکیہ بنا کے
سو جاتا ہوں
رات اکیلی نہیں سوتی ہے۔۔۔۔۔!!!
علی شیداؔؔ
نجدون نیپورہ اسلام ا?باد، کشمیر
موبائل نمبر؛7889677765
عورت
عورت کو سمجھو نہ جاگیر اپنی
نہ یہ خواب اپنا نہ تعبیر اپنی
اُلجھتی ہے خود سے ہی لاچار ہو کر
ہر اِک بات سمجھے یہ تقصیر اپنی
کرتی ہے ہر ایک سِتم کو گوارا
بناتی ہے ایسے یہ تقدیر اپنی
ستائے گا اِس کو بتا کیا زمانہ
سِناں جِس کی اپنی ہے شمشیر اپنی
کرے دفن خواہش کو اپنے ہی ہاتھوں
مسخ کیوں کرے گی یہ تصویر اپنی
نوالے کی خاطر یہ حُرمت نہ بیچے
سنبھالے یہ عِزت و توقیر اپنی
شِکایت لبوں پہ نہ لائے گی ہر گِز
طبعیت رہے چاہے دِلگیر اپنی
اگر یونہی چلتا رہا سِلسِلہ تو
یقیناً یہ توڑے گی زنجیر اپنی
روبینہ میر
راجوری، جموں کشمیر
کروں میں آذرؔ شمار کتنے
ہوئے جو جنت نصیب اب تک کروں میں آذر ؔشمار کتنے
وہ لون حسینؔ، رشیدا ؔگو، مجیبؔ وہ شوکتؔ نجار کتنے
اے جائے محیؔ بطن سے تیرے کبھی ضیاؔنے تھی آنکھ کھولی
یہیں پر پیدا ہوئے تھے قیصرؔ نشاطؔ گرامی کامگار کتنے
ہے ناز مجھ کو زمیں پہ اپنی جہاں کے جانبازِؔ خوش نوانے
تھے گائے مہجورؔاور رساؔ کے نہ جانے شعری نگار کتنے
وزیرؔ، گلدمؔ، دچھن کا گنجوؔ گہے جب اُلفت سے آن ملتے
نہ قدو مد کا سوال تھا کچھ، سُنائے کون پھر اشعار کتنے
ضائے تورِ سُخن کے دریا بہائے یاں پر نشاطؔ نے تھے
یہیں یہ عشرتؔ و منموہنؔ نے تھے دیکھے شعبانؔ ڈار کتنے
کروں میں ماتم فداؔ کا یا پھر بیادِ مخمورؔ بہائوں نیئر
نہ اب ہے حسرتؔ حیات مولیٰ نہ تلخؔ و دلگیرؔ سے یار کتنے
ہوں آج زندہ یقیں ہے مجھ کو مگر کچھ کل کا پتہ نہیں ہے
جو بعدِ دوپل میں مرگیا تو ہونگے ہمدم سوگوار کتنے
حیاتِ آخر ہے آئینہ اِک کبھی نہ ٹوٹے یہ واہمہ ہے
عُشاقؔ جب تک یہ ساتھ دیگی دکھائے لیل و نہار کتنے
عُشاق کشتواڑی
کشتواڑ، حال جموں
موبائل نمبر؛9697524469