عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر سڑک کی مرمت کے پیش نظر آج یعنی اتوار کو دن بھر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہے گی ۔پروجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے آئی،کی سفارش پر عام آبادی، مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کیلئے سرینگر جموں شاہراہ پر24 گھنٹے ٹریفک روکنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک حکم کے مطابق27اپریل صبح 8بجے سے 28اپریل صبح 8بجے تک 24 گھنٹے ٹریفک
کی روک لگانے کیلئے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رام بن اور سینئر سپرنٹنڈنٹ ٹریفک پولیس کو مذکورہ حکم کو صحیح معنوں میں نافذ کریں گے۔