عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قومی سلامتی کے مفاد میں، تمام میڈیا پلیٹ فارمز، نیوز ایجنسیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دفاع اور سکیورٹی سے متعلق کارروائیوں کی رپورٹنگ کے دوران انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور موجودہ قوانین و ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔
خصوصی طور پردفاعی آپریشنز یا سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت سے متعلق کسی قسم کی براہِ راست کوریج، مناظر کی اشاعت، یا’’ذرائع کی بنیاد پر‘‘ معلومات کی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔ حساس معلومات کا قبل از وقت انکشاف دشمن عناصر کی معاونت کر سکتا ہے اور آپریشنل مؤثریت کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
حکومتِ ہند کی تمام میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا صارفین کے لیے ایڈوائزری جاری ،دفاعی کارروائیوں اور سکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی لائیو کوریج سے گریز کریں
