عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر-جموں قومی شاہراہ آج شام سے پیر کی صبح تک مرمت کے کام کے سلسلے میں بند رہے گی، کیونکہ حالیہ فلیش فلڈز کے باعث رام بن میں سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام، مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت اور بھلائی کو مدنظر رکھتے ہوئے، این ایچ اے آئی کی درخواست پر ضلع مجسٹریٹ رام بن نے سڑک کی کشادگی اور ضروری مرمت کے لیے این ایچ اے آئی کو اجازت دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک اتوار صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک نشری اور نو یگ ٹنل کے درمیان معطل رہے گا۔آج شام 5 بجے کے بعد قاضی گنڈ سے جموں اور ادھم پور سے سرینگر کی طرف کسی بھی قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت نہیں ہوگی۔
اس میں مزید کہا گیا کہ تازہ سبزیوں، پھلوں اور زندہ مویشی لے جانے والے گاڑیوں کے آپریٹرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں اسی کے مطابق لوڈ کریں۔
عوام سے گزارش ہے کہ 28 اپریل کو قومی شاہراہ-44 پر سفر شروع کرنے سے پہلے ٹی سی یو جموں (0191-2459048، 0191-2740550، 9419147732، 103)، ٹی سی یو سرینگر (0194-2450022، 2485396، 18001807091، 103)، ٹی سی یو رامبن (9419993745) اور ٹی سی یو ادھم پور (8491928625) سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
سرینگر-جموں شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر کل صبح سے پیر صبح تک بند رہے گی
