عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر برائے جل شکتی اور قبائلی امور جاوید احمد رانا کشمیر کے طلباء، تاجروں اور اتر پردیش کے حکام سے ملنے کے لیے لکھنؤ پہنچے۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گذشتہ روز کہا کہ جموں وکشمیر کے باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے کابینی وزرا کو ملک کے مختلف شہروں میں تعینات کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق پہلگام حملے کے پس منظر میں ان کے دورے کا مقصد اتر پردیش میں جموں و کشمیر کے باشندوں کے درمیان احساس تحفظ کو یقینی بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
Upon my arrival in Lucknow, Sami Khatana, former President, Akhil Bhartiya Gujjar Parishad & Advocate A. Choudhary called-on.
I’m here to coordinate with UP authorities to ensure safety & well-being of JK residents & will be meeting with UP authorities, students & businessmen. pic.twitter.com/yQFh2BfQy8
— JAVED AHMED RANA (@JavedRanaa) April 25, 2025
انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد مدثر لطیفی تاثیر، او ایس ڈی (9419168268) اور رئیس احمد، اے پی ایس (9103792688) سے رابطہ کر سکتے ہیں اور وی وی آئی پی گیسٹ ہاؤس، ساکیت، مہاتما گاندھی مارگ، لکھنؤ میں وزیر سے مل سکتے ہیں۔