عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں و کشمیر کے نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے جمعہ کو کہا کہ پہلگام میں حالیہ مہلک حملے کے باوجود امرناتھ یاترا طے شدہ شیڈول اورمنصوبہ بندی کے مطابق جاری رہے گی، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یاترا ذاتی عقیدے کا معاملہ ہے اور اسے تشدد کی کارروائیوں سے نہیں روکا جائے گا۔ نائب وزیر اعلی سریندر چودھری نے یاترا کو ایک گہری روحانی تقریب کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ جو لوگ امرناتھ مندر کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہ رضاکارانہ طور پر ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا پہلگام حملے کی وجہ سے نہیں روکی جائے گی، کشمیری خود اسے آگے بڑھائیں گے۔ سریندر چودھری نے واضح کیا کہ پہلگام حملے سے امرناتھ یاترا کا طے شدہ شیڈول متاثر نہیں ہوگا۔چودھری نے اس سفر کو ’’روحانی اہمیت کا حامل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ’’جو لوگ امرناتھ یاترا کے خواہشمند ہیں، وہ اسے اپنی مرضی سے اور اپنے طے شدہ وقت پر انجام دیں گے۔خطے کی لچک کا اعادہ کرتے ہوئے، نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموں و کشمیر ایک بھرپور ثقافتی ورثہ رکھتا ہے، اور اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں لوگوں کے امن یا روح کو متزلزل نہیں کریں گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ اور لوگ یکساں طور پر یاترا کو محفوظ اور پرامن طریقے سے جاری رکھنے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔چودھری نے اس سفر کو ’’روحانی اہمیت کا حامل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ’’جو لوگ امرناتھ یاترا کے خواہشمند ہیں، وہ اسے اپنی مرضی سے اور اپنے طے شدہ وقت پر انجام دیں گے۔‘‘ ڈپٹی سی ایم نے زور دیتے ہوئے کہا: ’’یہ یاترا پہلگام حملے کے باوجود نہیں رکے گی، بلکہ کشمیری خود اس کو آگے بڑھائیں گے۔‘‘ یاد رہے کہ امرناتھ یاتر ہر سال وادی کشمیر میں موسم گرما میں منعقد ہوتی ہے اور ملک کے کونے کونے سے آنے والے ہندو امرناتھ گپھا، جو بابا برفانی کے نام سے بھی موسوم ہے، میں شیو لنگم کا درشن کرتے ہیں۔ رواں برس یاترا 3 جولائی سے شروع ہوگی اور38دنوں تک جاری رہے گی۔