یو این آئی
سرینگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا’’جب ہماری قوم پہلگام حملے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پر سوگ منا رہی ہے تو ہم اپنے آپ کو سکون اور عقیدے میں اتحاد کی تلاش میں ہیں‘‘۔سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا’’شدید غم کی اس گھڑی میں میر واعظ عمر فاروق کو جامع مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرنے کی اجازت دینا ایک انتہائی ضروری اور خوش آئند قدم ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’جب ہماری قوم پہلگام حملے میں معصوم جانوں کے المناک نقصان پر سوگ منا رہی ہے تو ہم اپنے آپ کو سکون اور عقیدے میں اتحاد کی تلاش میں ہیں‘‘۔