اشرف چراغ
کپوارہ// ہندوارہ میں پولیس نے پاکستان میں مقیم ملی ٹنٹ کی لاکھو ں روپے کی جائیداد کو قرق کیا ۔ہندوارہ پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج ہندوارہ کی طرف سے منظور ی ملنے کے بعد پاکستان میں مقیم ملی ٹنٹ کی 13مرلہ مالیت کی جائیداد قرق کر لی ۔حبیب اللہ ولد عبد الرحمان گنائی ساکن پالپورہ قاضی آباد حال پاکستان کی جائیداد کو دفعہ88(83)کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 73/2011US2/3EIMCO,121ARPCتھانہ کرالہ گنڈ کے تحت یہ کارروائی انجام دی گئی ۔