عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر /پہلگام حملہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کے سنگین سوال اٹھاتا ہے کی بات کرتے ہوئے کانگریس کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی غلام احمد میر نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی کیوں نہیں تھی، جو عام طور پر وہاں ہوتی ہے۔ حکومت کو جواب دینا چاہیے۔
کانگریس کے سنیئر لیڈر اور ممبر اسمبلی ڈورو غلام احمد میر نے پہلگام حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔ میر نے کہا ’’حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ وہاں سیاح تھے لیکن علاقے میں سیکورٹی کیوں نہیں تھی‘‘؟۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی کے بڑے سوالات اٹھاتا ہے۔میر نے کہا’’علاقے میں سیکورٹی کیوں نہیں تھی، جو عام طور پر وہاں ہوتی ہے۔ حکومت کو جواب دینا چاہیے۔
پہلگام حملہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے:غلا م احمد میر
