عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/کانگریس کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز تنظیم کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ایک ہنگامی میٹنگ میں جمعرات کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اور اس کے خلاف کل ملک گیر کینڈل مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا۔
سی ڈبلیو سی کی اس اہم میٹنگ کے بعد پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ “یہ حملہ پاکستان کی طرف سے منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے اور ہماری قومی خودمختاری پر حملہ ہے۔ یہ ہندوؤں کو نشانہ بنا کر اشتعال انگیزی کے مقصد سے حملہ ہے، جس میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ورکنگ کمیٹی نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ 25 اپریل کو کانگریس اس دہشت گردانہ حملے کے خلاف ملک بھر میں کینڈل مارچ نکالے گی۔
واضح رہے کہ یوتھ کانگریس اور پارٹی کی اسٹوڈنٹ ونگ این ایس یو آئی نے بدھ کو اس حملے کے خلاف نئی دہلی کے رائسینا روڈ اور جے این یو میں کینڈل مارچ بھی نکالا جس میں بڑی تعداد میں یوتھ کانگریس اور این ایس یو آئی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اب جمعہ کو کانگریس ملک بھر میں کینڈل مارچ نکالے گی۔
پہلگام حملے کے خلاف کانگریس کا ملک گیر کینڈل مارچ کل
