عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وادی کشمیر میں سیاحوں کی نقل و حرکت اور قیام میں سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے صوبائی سطح پر ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے تاکہ وادی کشمیر میں موجود یا آنے والے دنوں میں یہاں آنے والے سیاحوں کی مدد اور سپورٹ کو ممکن بنایا جا سکے۔
صوبائی کمشنر کے دفتر سے جاری ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مدد کی صورت میں سیاح چوبیس گھنٹے چلنے والے ہیلپ لائن نمبرز+911942 – 740003,8899931010, 8899941010 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ سیاحوں سے متعلق مدد/سہولت فراہم کرنے کے لیے درج ذیل خطہ وار رابطہ نمبر پبلک ڈومین میں رکھے گئے ہیں۔
1، راہل رینا، ٹورسٹ ریسپشن سینٹر سری نگر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم – 9596311771
2، مہناز خان، سری نگر، ڈائریکٹوریٹ آف ٹورزم – 9622484772
3، عرفان بنی – 9419013335
4، سندیپ پنڈتا – بین الاقوامی ائر پورٹ سری نگر – 6005892772
5، رفیق احمد – 7006154329، 6، گوہر رفاعی،شوپیاں مغل روڈ صورتحال – 7006154329 ، 7 شفقت یتو، ضلع بڈگام دودھ پتھری -7006823575،8 ،جنوبی کشمیر: اننت ناگ، کولگام، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع – 9906663868 ، 9، وسطی کشمیر:سری نگر، بڈگام اور گاندربل اضلاع – 9906906115
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیلپ ڈیسک ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر راجہ یعقوب فاروق کی مجموعی نگرانی میں کام کرے گا۔