عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/میر واعظ کشمیر میر واعظ عمر فاروق نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ وادی سے باہر قیام پذیر کشمیریوں خاص طور پر طلبا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدام کریں۔انہوں نے جمعرات کو ‘ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہاباہر مقیم کشمیریوں کی طرف سے جو خوف اور پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے، خاص طور پر طلبا پر جو پہلگام کے گھناؤنے واقعے کے بعد، حملوں کے وڈیوز گردش کر رہے ہیں، گہری تشویش کے باعث ہیں۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا ہےمیں متعلقہ حکام پر زور دیتا ہوں کہ وہ فوری مداخلت کریں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
Fear and distress expressed by Kashmiri’s outside,especially students who are being attacked in the aftermath of the dastardly Pahalgam incident seen on videos circulating,is deeply concerning.
Urge the concerned authorities to immediately intervene and ensure their safety and…
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) April 24, 2025